کراچی میں پولیس کی زیر حراست ملزم پراسرا طور پرجاں بحق مختلف علاقوں سے3 لاشیں برآمد

گلشن معمار سے ایک خاتون اور مرد جبکہ صفورا گوٹھ سے بچے کی لاش برآمد ہوئی


ویب ڈیسک June 03, 2015
سیکیورٹی کے خدشے کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پولیس کی حراست میں ایک ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بچے سمیت 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی پولیس ملزم کو تفتیش کے لئے دوسرے تھانے منتقل کر رہی تھی کہ ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پیارے کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث ہوئی ہے جب کہ پولیس لاش ورثا کو دینے سے انکاری ہے۔ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ سے ایک عورت اور مرد کی تششد زدہ لاشیں بر آمد ہو ئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صفورا گوٹھ میں انارہ اپارٹمنٹ کے قریب سے بھی ایک 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے