کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا محکمہ موسمیات

طوفان کے حوالے سے اصل صورت حال 48 گھنٹے بعد واضح ہو گی، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک June 05, 2015
ہوا کا دباؤ کا سسٹم طوفان کی شکل اختیار کرتا تو اسکا نام اشوبا رکھاجاتا،محکمہ موسمیات:فوٹو فائل

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر پر منڈلاتا سمندری طوفان کا خطرہ جزوی طور پر ٹل گیا ہے.

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا بننے والا نظام ختم ہوگیا ہے جس کے باعث بحیرہ عرب میں اب ہوا کا دباؤ معمول پر آگیا ہے اور کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ جزوی طورپرٹل گیا ہے تاہم ہوا کا دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرتا تو اسکا نام اشوبا رکھاجاتا۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ نعیم شیخ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کے حوالے سے 48 گھنٹے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی تاہم طوفان ابھی کراچی سے 1600 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔