رینجرز کی رپورٹ ہوائی باتوں سے زیادہ کچھ نہیں صوبائی وزیر

حکومت کو بتایاجائے کہ230ارب کی رقم کہاں ہے اوراتنی بڑی رقم کے ناجائزذرائع سے وصول کرنے کی تفصیلات کیا ہیں، صوبائی وزیر


Staff Reporter June 15, 2015
حکومت کو بتایاجائے کہ230ارب کی رقم کہاں ہے اوراتنی بڑی رقم کے ناجائزذرائع سے وصول کرنے کی تفصیلات کیا ہیں، صوبائی وزیر۔ فوٹو : آن لائن

سندھ کے سینئر وزیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ناجائزطریقوں سے 230ارب روپے کی وصولی اور اس رقم کے جرائم اوردہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق رینجرز کی رپورٹ ہوائی باتوں سے زیادہ کچھ نہیں،اس طرح کی باتوں سے سندھ حکومت کواپنا کام کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران رینجرزکی حالیہ رپورٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کو بتایاجائے کہ230ارب کی رقم کہاں ہے اوراتنی بڑی رقم کے ناجائزذرائع سے وصول کرنے کی تفصیلات کیا ہیں۔