خرگوش بچے کی زندگی بچانے کیلئے سانپ سے لڑ گیا

سانپ کی جانب سے بچے کو منہ میں دبوچنے پر خرگوش نے سخت مزاحمت کی اور سانپ کو بھاگنے پر مجبورکردیا


ویب ڈیسک June 25, 2015
لڑائی میں بری طرح پسپا ہونے کے بعد سانپ بلآخر جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ فوٹو فائل

LONDON: ماں کی مامتا صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جانوروں میں بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوتی ہے اسی لیے خطرے میں مرغی کا اپنے بچوں کو پر پھیلا کر چھپا لینا ہو یا بلی سے لڑائی مول لینا ماں کی محبت کے جذبے کو انمول بنا دیتے ہیں ایسی ہی مامتا کا مظاہرہ کیا ایک مادہ خرگوش نے جس نے اپنے بچے کو سانپ کے منہ سے نہ صرف چھڑا لیا بلکہ اسے سزا دینے کے لیے اس سے خوب لڑائی کی۔

کالے سانپ نے خرگوش کی غیرموجودگی میں اس کے ننھے منے بچے پرحملہ کرکے اسے اپنے منہ میں دبوچ لیا اور قریب تھا کہ اسے اپنی خوراک بنا لیتا لیکن اس دوران اچانک اس کی ماں یعنی مادہ خرگوش وہاں پہنچ گئی اور ایک ہی حملے میں اپنے بچے کی زندگی بچا لی۔

مادہ خرگوش نے سانپ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے جب کہ سانپ نے بھی جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، مادہ خرگوش کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے بعد سانپ نے وہاں سے بھاگنےمیں ہی عافیت جانی لیکن خرگوش نے بھی اسے آسانی سے بھاگنے نہ دیا اور اس کو بری طرح جکڑے رکھا تاہم لڑائی میں بری طرح پسپا ہونے کے بعد سانپ بلآخر جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔

مقبول خبریں