سیف اورکرینہ کی شادی میں بالی ووڈکے اداکاروں کومدعونہیں کیا گیا

سیف اور کرینہ کےخاندانوں نےفیصلہ کیا ہےکہ شادی کی رسومات کو ذاتی رکھا جائےگا،اس میں صرف دونوں کےاہلخانہ شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
سیف اور کرینہ کی شادی کی تقریبات میں بالی وڈ کے کسی اداکار کو دعوت نہیں دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

سیف علی خان اورکرینہ کپور کی شادی میں بالی وڈ اداکاروں کو مدعو نہیں کیا گیا جب کہ سیف کے خاندان نے میڈیا کو بھی کوریج کرنے سے منع کردیا ہے۔


سیف اور کرینہ کے خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی رسومات کو ذاتی رکھا جائے گا اوراس میں صرف دونوں خاندان کےافراد شرکت کریں گے، شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ کے کسی اداکار کو دعوت نہیں دی گئی، سیف کے خاندان کے مطابق شادی میں میڈیا کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


بھارتی ٹی وی چینلز کے مطابق سیف اورکرینہ کی شادی کی مرکزی تقریب میں تمام خان فیملیز کو دعوت دی جائے گی لیکن امیتابھ بچن اوران کے خاندان کو نہیں بلایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں