سری لنکن کرکٹر کمارسنگا کارا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلےباز بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے


ویب ڈیسک June 27, 2015
کمارا سنگاکارا نے 131 ٹیسٹ میچوں میں 58.43 رنزکی اوسط سے38 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 2 سو 71 رنز اسکور کیے۔ فوٹو:فائل

سری لنکا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیسٹمین کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی کمار سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پریس کانفرنس کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے جب کہ سنگارا ناگزیر وجوہات کی بنا پر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

واضح رہے کہ کمار سنگاکاراپہلے ہی ایک روزہ کرکٹ اورٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر آغاز 2000 میں گال کے مقام پر جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کیا جب کہ سنگاکارا نے 131 ٹیسٹ میچوں میں 58.43 رنزکی اوسط سے38 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 2 سو 71 رنز اسکور کیے۔ مایہ ناز کھلاڑی نے اپنے کیریئرمیں وکٹوں کے پیچھے 179 شکار کیے جب کہ 20 کھلاڑیوں کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں