250 رنز کی سبقت لینے پرپاکستان میچ جیت سکتا ہے حنیف محمد

بیٹسمین250 رنز کی سبقت دلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے، حنیف محمد


Sports Reporter June 28, 2015
بیٹسمین250 رنز کی سبقت دلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ کولمبو ٹیسٹ میں احمد شہزاد اور اظہرعلی نے دانش مندی سے بیٹنگ کرکے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا، اتوارکوچوتھے دن کا کھیل بہت اہم ہوگا، بیٹسمین250 رنز کی سبقت دلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہاکہ 177 رنز کے خسارے پر اوپنر حفیظ کا جلد آئوٹ ہونا پریشان کن رہا، مگراظہر علی اوراحمد شہزاد نے صورتحال کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے عمدگی کے ساتھ دوسری وکٹ کیلیے 120رنزکی شراکت بنائی،انھوں نے کہا کہ میزبان اسپنرز کی اچھی بولنگ کے باوجود دونوں نے تمامترتوجہ کے ساتھ اسکور میں اضافہ کیا، کھیل کے چوتھے دن ہمارے بیٹسمینوں کو اسی ذمہ داری سے کھیلنے کی ضرورت ہوگی،250 رنز کی سبقت پر پاکستان یہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں آجائیگا، اس وقت سری لنکا کا پلہ ہی بھاری ہے۔