ایک جیسی فلمیں شائقین کو سینما گھروں سے دور کردیں گی میرا

اچھی کہانی ہواورجرمن فلم میکرز ہمارے ساتھ مل کرفلم بنائیں توبہت فائدہ ہوگا، میرا


Qaiser Iftikhar June 30, 2015
فلم کی کہانی، رقص، لوکیشنز اورکاسٹ سمیت دیگر اشیاء کے انتخاب پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، میرا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ ایسے موضوعات پر فلمیں بنانا ہونگی، جوشائقین فلم کوسینما گھروں تک آنے پر مجبور کردیں۔

فلم کی کہانی، رقص، لوکیشنز اورکاسٹ سمیت دیگر اشیاء کے انتخاب پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے جرمنی سے فون پر''ایکسپریس''سے بات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میں جرمنی نجی دورے پرہوں لیکن اس دوران میری کوشش رہے گی کہ یہاں کی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروں۔ اب ہمیں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کربھی فلمیں بنانے پرزوردینا ہوگا۔ اگرہمارے پاس اچھی کہانی ہواورجرمن فلم میکرز ہمارے ساتھ مل کرایک جدید طرز کی فلم بنائیں تواس کا بہت فائدہ پہنچے گابلکہ دونوں ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔