یاسر شاہ سری لنکن زمین پر تیسرے بہترین غیر ملکی بالر بن گئے

سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں یاسر شاہ اب تک 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔


ویب ڈیسک July 04, 2015
شین وارن 26 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ رچرڈ ہیڈلی 23 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز یاسر شاہ 5 وکٹیں حاصل کر کے لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں یاسر شاہ کی وکٹوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

سری لنکن زمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 26 وکٹوں کے ساتھ پہلے جب کہ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی 23 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مقبول خبریں