سلمان خان کی مسلمانوں سے متعلق خود سےمنسوب جعلی پوسٹ پرسائبر کرائم سیل کو درخواست

سلمان سے منسوب پوسٹ پر کہا گیا کہ ’’میری فلمیں مسلمانوں کی حمایت کے بغیر بھی ہٹ ہوسکتی ہیں‘‘


ویب ڈیسک July 10, 2015
سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ عید کے موقع ریلیز کی جائے گی۔ ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس اپ پر خود سے منسوب مسلمانوں سے متعلق جعلی پوسٹ کے خلاف ممبئی کے سائبرکرائم سیل میں رپورٹ درج کرادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم''بجرنگی بھائی جان'' اپنی ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس اپ پرخود سے منسوب ایک جعلی پوسٹ کے خلاف ممبئی کے سائبر کرائم سیل میں رپورٹ درج کرائی ہے جس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس اپ پر ان کی ایک انٹرویو کی تصویرکے ساتھ ایک جملہ تحریرہے ''میری فلمیں مسلمانوں کی حمایت کے بغیر بھی ہٹ ہوسکتی ہیں'' گردش کررہا ہے جو سراسر غلط اور جعلی پوسٹ ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے سلمان خان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم''بجرنگی بھائی جان'' عید کے موقع ریلیز کی جائے گی۔

مقبول خبریں