پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

بھارت نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی ہے۔


ویب ڈیسک July 10, 2015
بھارت نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی جس کے بعد 5 ممالک پر مشتمل تنظیم میں ایک اور ملک کا اضافہ ہوگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقبل رکن بن گیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دفاعی تعاون کے لئے 1996 میں چین، روس، ازبکستان، قازکستان اورکرغیزستان نے شنگھائی فائیو کے نام سے ایک گروپ ترتیب دیا تھا جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے شنگھائی تعاون تنظیم رکھ دیا گیا جس میں پاکستان کو 2006 میں مبصر کا درجہ دیا گیا جب کہ ایران، منگولیا اورافغانستان بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر ہیں۔

مقبول خبریں