وزیرستان میں جھڑپ9 دہشت گرد ہلاک4 جوان شہید

جھڑپ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن کے دوران ہوئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 11, 2015
دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 4 فوجی شہید ہوئے، آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران جھڑپ میں 9 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔



آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہفتے کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پری غار میں آپریشن کیا جس میں 9 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 فوجی شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ہونیوالے حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔





سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں متعدد غیرملکی بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا پرے غر کے مقام پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار نائب صوبیدار صدیق، لانس نائیک پریال، لانس نائیک غلام حسین اور سپاہی نعمان فاروق شہید جب کہ صوبیدار ریاض، نائب صوبیدار اسماعیل، حوالدار مہران علی، سپاہی زین العابدین اور سپاہی رضوان زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں