ٹریفک پولیس کا چنگ چی رکشوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

خلاف ورزی کرنے والوں کو جوڈیشل ٹریفک مجسٹریٹ کی عدالتوں کے ذریعے بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل بھجوانا شامل ہے


Staff Reporter August 02, 2015
بس کی چھتوں پر سفر، ون وے اورسگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 21 اگست سے کارروائی ہوگی،ڈی آئی جی ٹریفک ۔ فوٹو : ایکسپریس

ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کیخلاف جاری مہم کومزید تیزکرنے کا فیصلہ اورون وے کی خلاف ورزی ، چھتوں پر سفر کرنے اور سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 10اگست سے اسکول بسوں ، ویگنوں کے خلاف21 اگست سے بلا امتیاز بھر پور کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ضلع ساؤتھ اور ویسٹ کے جو ڈیشل ٹریفک مجسٹریٹ ، ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ٹریفک سیکشن آفسر نے شرکت کی ، اجلاس میں ٹریفک سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے علاوہ با الخصوص ٹریفک قوانین جس میں ون وے کی خلاف ورزی بسوں اور منی بسوں کی چھتوں پر سفر کرنا اور ٹریفک لائٹس سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جوڈیشل ٹریفک مجسٹریٹ کی عدالتوں کے ذریعے بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل بھجوانا شامل ہے ۔

اسکول کی بسوں اور ویگنوں سی سی این جی اور ایل پی جی گیس سلنڈر کا خاتمہ اور ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خاتمہ کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فیصلہ کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی ، چھتوں پر سفرکرنے اور سنگلز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 10 اگست سے اور اسکول بسوں ، ویگنوں کیخلاف21 اگست سے بلا امتیاز بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس کے خلاف شہر میں چلنے والے6 سیٹر،9سیٹر ،11سیٹر اور چنگ چی رکشوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک نے اسکول وینز اور بسوں میں نصب گیس سلنڈر کے خاتمے کیلیے کمشنر کراچی کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے، اسکول وینز اور بسوں میں نصب گیس سلنڈر اور ان کی فیٹنگ میں گیس کی لیکیج کسی بڑی حادثے کا سبب بن سکتا ہے،احتیاطی تدابیر کے تحت اسکول وینز اور بسوں میں نصب گیس سلنڈر کا فوری خاتمہ کیا جائے۔