تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 07, 2015
گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے اراکین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لے لی تھیں۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپنے ڈی سیٹ کی تحاریک واپس لئے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی جانب سے ڈی سیٹ کی تحاریک واپس لئے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی اراکین پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے اراکین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لے لی تھیں۔

مقبول خبریں