اغوا کے دوران والد کی صحت انتہائی بگڑ گئی ہے ملک عمران

عارضہ قلب کیساتھ ہائی بلڈپریشر کے مریض ہیں،اغوا کے وقت ہاتھ میں کینولا لگا ہوا تھا


Staff Reporter October 18, 2012
عارضہ قلب کیساتھ ہائی بلڈپریشر کے مریض ہیں،اغوا کے وقت ہاتھ میں کینولا لگا ہوا تھا

ہاکس بے سے بازیاب کرائے جانے والے زین العابدین کے صاحبزادے ملک عمران نے کہا ہے کہ اغوا کاروں کی حراست کے دوران ان کے والد کی صحت انتہائی حد تک بگڑگئی ہے۔

وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے والد کو ڈاکٹر کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر انجکشن لگتا تھا لیکن اغوا ہوجانے کے بعد سے وہ نہیں لگ سکا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی حد تک بگڑگئی ہے جبکہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے بھی مریض ہیں اور اغوا کے وقت بھی ان کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا تھا، ملک عمران نے مزید بتایا کہ اغوا کار ان کے والد کو صرف جوسز فراہم کرتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ بازیابی کے بعد اب مکمل طور پر ان کے علاج پر توجہ دی جارہی ہے اور والد ماہر ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں، انھوں نے اپنے والد کی بازیابی پر انتظامیہ سے اظہار تشکر بھی کیا، واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ روز ہاکس بے ہائوسنگ اسکیم میں بنگلے پر چھاپہ مار کر آئل کنٹریکٹر اور متعدد پٹرول پمپس کے مالک زین العابدین کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا جبکہ واقعے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں