کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزجمعہ کی صبح سے 48 گھنٹے بند رہیں گے

سی این جی کی بندش سے دیگر معمولات زندگی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی متاثر ہوگی


Business Reporter October 19, 2012
کراچی سمیت سندھ بھر میںصنعتی یونٹس اور کیپٹیو پاوریونٹس کواتوار کی صبح 7بجے سے پیرکی صبح 7 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی. فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک 48گھنٹے بند رہیں گے۔

سی این جی کی بندش سے دیگر معمولات زندگی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی متاثر ہوگی، مویشی منڈیوں سے مویشیوں کی ترسیل پر مامور 80فیصد سے زائد گاڑیاں بھی سی این جی پر چل رہی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میںصنعتی یونٹس اور کیپٹیو پاوریونٹس کواتوار کی صبح 7بجے سے پیرکی صبح 7 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی ، خلا ف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنزاورصنعتی یونٹس کو بندش کے دورانیے کے مساوی گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔