آئی سی سی چیمپئن شپ 16 رکنی قومی ویمنز کرکٹ اسکواڈ کا انتخاب

ویسٹ انڈیزکیخلاف14اکتوبرسے شیڈول سیریزمیں ثنا میرکوقیادت سونپ دی گئی


Sports Reporter August 28, 2015
ٹیم کیریبیئن جزائر سے براہ راست 2 میچز کھیلنے کے لیے امریکا چلی جائے گی فوٹو: فائل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے16 رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 ایک روزہ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ثنا میر کپتان اور بسمہٰ معروف نائب ہوں گی، منتخب کھلاڑی کیربییئن جزائر سے براہ راست امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں 2 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف مقابلے 14 اکتوبر سے 2نومبرتک ہوں گے۔

یادرہے کہ میزبان ٹیم کے خلاف شیڈول 4میں سے3 ایک روزہ مقابلے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جو2017 میں انگلینڈمیں ہونے والے ورلڈکپ کا کوالیفائنگ رائونڈ بھی ہے۔ دونوں ٹورزکیلیے اعلان شدہ کھلاڑیوں میں ثنا میر(کپتان)، بسمہٰ معروف (نائب کپتان)، سیدہ نین فاطمہ عابدی، ندا راشد ڈار، ربیعہ شاہ، اسماویہ اقبال کھوکھر، جویریہ ودود، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، سمعیہ صدیقی، سدرہ امین، ارم جاوید، ڈیانابیگ، عالیہ ریاض، انعم امین اورعائشہ ظفر شامل ہیں، 4 ریزرو کھلاڑیوں میں سدرہ نواز، ناہیدہ بی بی،کائنات امتیاز اور سعدیہ یوسف کو رکھا گیا ہے ۔

5رکنی ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، محتشم رشید (کوچ) ، ابراراحمد (ٹرینر) ، رفعت اصغرگل (فزیوتھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی اینالسٹ موجود ہیں۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے انٹرنیشنل 16اکتوبرکو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 18 ، تیسرا21 اور چوتھا اور آخری میچ 24اکتوبر کو رکھا گیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 29 اکتوبر کو سیریز کے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں میدان سنبھالیں گی، دوسرا میچ 31اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو رکھا گیا ہے۔

سیریز کے اختتام پر قومی خواتین ٹیم ویسٹ انڈیزسے امریکا پہنچ جائے گی جہاں وہ کرکٹ کے فروغ کے لیے 2سے6نومبرتک فلوریڈامیں2 ٹوئنٹی20 میچز کھیلے گی۔یوایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے پی سی بی سے خصوصی طور پر درخواست کی تھی کہ امریکا میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے پاکستانی ٹیم فلوریڈا بجھوائی جائے۔