شمالی کوریا میں بارشوں اور سیلاب سے 40 افراد ہلاک

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک علاقے میں کئی پل اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ چکے، حکام


ویب ڈیسک August 28, 2015
بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک علاقے میں کئی پل اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ چکے، حکام، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 40 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہزاروں افراد سیلابی صورتحال میں پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی شہر راجن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 40 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہزاروں افراد اب بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، سیلاب کی وجہ سے اب تک علاقے میں کئی پل اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

مقبول خبریں