کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

پابندی 5 اور 6 ستمبر کے لیے لگائی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک September 04, 2015
پابندی 5 اور 6 ستمبر کے لیے لگائی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی یوم دفاع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے جو 5 اور 6 ستمبر تک برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مقبول خبریں