رینجرز نے عاصم حسین کو اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد دوبارہ تحویل میں لے لیا

ڈاکٹرعاصم کو رینجرزکی تحویل کے دوران سینے میں تکلیف پرقومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 28, 2015
ڈاکٹرعاصم کو عدالت نے 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے رکھا ہے فوٹو: فائل

رینجرز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال سے فارغ کئے جانے کے بعد دوبارہ اپنی تحویل لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے تک کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز میں زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں فارغ کردیا، جس کے ساتھ ہی رینجرز نے انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی تحویل میں لے کر حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کےلئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے دوران حراست انہیں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں