منیٰ حادثے میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 42 ہوگئی

62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جنہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا، پاکستانی سفیرمنظورالحق کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو


ویب ڈیسک September 28, 2015
62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جنہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا، پاکستانی سفیرمنظورالحق کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو. فوٹو:فائل

منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ 62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q100/q100.webp

https://img.express.pk/media/images/Mina16/Mina16.webp

ایکسپریس نیوز سے وزیرمذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے منی حادثے میں 1100 حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق کی ہے کہ جب کہ حادثے میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظورالحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 62 حجاج کرام اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 35 زخمی حجاج کرام اب بھی زیرعلاج ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q130/q130.webp

https://img.express.pk/media/images/Tariq-fazal-chodhry/Tariq-fazal-chodhry.webp

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب میں 228 لاپتہ حجاج کو اپنے پیاروں سے ملا دیا گیا ہے اور 63 ایسے حجاج ہیں جواب ابھی لاپتہ ہیں جن میں سے 27 ایسے ہیں جو سرکاری حج کوٹے پر گئے بقیہ نجی ٹور آپریٹر کے زریعے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے شہید ہونے والے حجاج کی تصاویر جاری کی ہیں اگر کوئی لواحقین ان کی شناخت کرنا چاہتے ہیں تو پاکستانی سفارتخانے میں تصاویر موجود ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q228/q228.webp

رہنما (ن) لیگ نے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیا کہ شہدا کے لواحقین میں سے 2 سے 3 افراد کو حج آپریشن مکمل ہونے کے فوری بعد سرکاری خرچ پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھیجا جائے گا جب کہ انہوں نے شہید حجاج کے لواحقین کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے فی کس 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q326/q326.webp

ادھر وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس پرمعلومات کے لئے پاکستان سے اس نمبر 042111725425 پر معلومات لی جاسکتی ہیں جب کہ بیرون ممالک سے فون کرنے والوں کے لئے رابطہ نمبر 8001166622 دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں