سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 44 ہوگئی

پاکستانی 53 حجاج اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 39 زخمی حجاج میں سے 29 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 29, 2015
پاکستانی 53 حجاج اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 39 زخمی حجاج میں سے 29 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 42 سے بڑھ کر 44 ہوگئی جب کہ 53 حجاج اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حج کے دوران منی میں بھگدڑ مچنے سے شہید حجاج کرام کی تعداد 1100 ہوگئی جن میں 45 پاکستانی حجاج بھی شامل ہیں جب کہ 53 حجاج اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے پاکستانی سفارتخانے نے کوششیں مزید تیز کردیں۔ مکہ کی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 39 پاکستانی حجاج میں سے 29 کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جب کہ 10 حاجیوں کو طبی امداد دی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مکہ کی اسپتالوں میں زیرعلاج پاکستانی حاجیوں سے ملاقات کی اور حج ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ زخمی پاکستانی حجاج کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے اور ان کے اہلخانہ سے بھی مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے انہیں زخمیوں کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

مقبول خبریں