آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ 48 لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دے دی

قرض ملنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔


ویب ڈیسک September 29, 2015
قرض ملنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان کی اقتصادری کارکردگی کے آٹھویں جائزہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایگزیکٹیو بورڈ نے منظور شدہ 6 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے 36 ماہ کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کی درخواست پر بجٹ خسارے اور اسٹیٹ بینک کے قرضوں کے حصول کے اہداف کے عدم حصول کے استثنیٰ کی بھی منظوری دی۔

آئی ایم ایف کی قسط آئندہ چند روز میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی جس کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔آئی ایم ایف کے مذکورہ پروگرام کے تحت پاکستان کو قرضے کی مجموعی رقم 6 ارب 64 کروڑ ڈالر میں سے 4 ارب 54 کروڑ ڈالر وصول ہوجائیں گے۔

مقبول خبریں