ناسا نے پاک بھارت سرحد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

تصاویر میں دونوں ملکوں کے درمیان بنی سرحد اور اس کے اردگرد کے چند مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 06, 2015
تصاویر میں دونوں ملکوں کے درمیان بنی سرحد اور اس کے اردگرد کے چند مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے، فوٹو:ناسا

ناسا نے پاک بھارت سرحد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں جس میں دونوں ملکوں کے درمیان بارڈر لائن کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔



ناسا کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ایک خلا باز نے رات کے وقت پاکستان کے دریائے سندھ کے شمالی علاقے کے قریب سے تصاویر 23 ستمبر کو ڈیجیٹل کیمرے کے 28 ملی میٹر لینز سے لیں۔ تصایر میں دونوں ملکوں کے درمیان بنی سرحد اور اس کے اردگرد کے چند مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے جب کہ ایک اور تصایر میں ہمالیہ کے جنوب مشرقی حصہ نمایاں نظرآرہا ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری کی گئی سیٹلائٹ تصایر میں بارڈر ایریا اور دیگر شہروں کے نام بھی واضح کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں