بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں خواجہ آصف

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک October 18, 2015
افغانستان میں مسلسل عدم استحکام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے اسی لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q218/q218.webp

https://img.express.pk/media/images/khuwaja-asif1/khuwaja-asif1.webp

بیجنگ میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کے دوران وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سے ہی پاک چین اقتصادی راہدری کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں، کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q317/q317.webp

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری تنازعات کے بنیادی اسباب دور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے عالمی برادری نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، افغانستان میں مسلسل عدم استحکام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے، انتہاپسند عناصر معاشروں میں موجود اختلاف رائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ خطے کےعوام کے بنیادی خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ دیرپا امن کے لئے جامع سماجی ، معاشی اور سیاسی پیکیج متعارف کرانے کی بھی ضرورت ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q417/q417.webp

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 60 ہزار انسانی جانوں اور اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات اٹھانے پڑے، پاکستان نے 2003 سے قبائلی علاقوں میں کئی آپریشن کیے۔ پاک فوج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کررہی ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے افغانستان میں اتحادی فوج سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے افغان جنگ کے دوران 30 لاکھ افغان بھائیوں کو پناہ دی، عالمی برادری تین عشروں کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔