پی ایس او کے سینیئر جنرل منیجر نوید زبیری کرپشن کے الزام میں گرفتار

نوید عالم زبیری پر 50 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹرکارپوریٹ کرائم ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 20, 2015
نوید عالم زبیری سے ادارے میں کی گئی بھرتیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے پی ایس او سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے اہلکاروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے صدر دفتر پر چھاپہ مار کر ادارے کے سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم ایف آئی اے سرکل کامران عطا اللہ کا کہنا ہے کہ نوید عالم زبیری نجی پاور پلانٹ حب کو کو ایندھن فراہم کرنے والے پی ایس او کے ذیلی ادارے اے پی ایل ایشیا کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، ان پر 50 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان سے ادارے میں کی گئی بھرتیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ کو حراست میں لینے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم سرکاری تیل کمپنی نے اس کی تردید کردی ہے۔

مقبول خبریں