بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا ڈالا

اونچی ذات کے ہندوؤں کے ہاتھوں زندہ جلنے والے بچے ڈھائی سال اور 9 ماہ کے تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 20, 2015
ہریانہ کے وزیراعلی ظلم کا شکار خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے صرف مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ نہیں کررکھا بلکہ نچلی ذات کے ہم مذہب لوگوں کا جینا بھی دو بھر کررکھا ہے ایسا ہی واقعہ ہریانہ میں پیش آیا ہے جہاں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت خاندان کے گھر میں گھس کر اس کے 2 کمسن بچوں کو زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں فرید آباد میں راجپوت ہندوؤں نے نچلی ذات کے دلت خاندان کے گھر میں گھس کر آگ لگا دی،جس کے نتیچے میں ڈھائی سالہ اور 9 ماہ کے بچے جل کر ہلاک ہو گئے جب کہ بچوں کے ماں باپ جتندر اور ریکھا بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں صفدرجنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلت خاندان کے گھر پر آگ لگانے کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مخالف فریق کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جب کہ جیتندر اور اس کی بیوی کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال اونچی ذات کے ہندوؤں کے ظلم کا شکار خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں