کراچی میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پرپابندی عائد نوٹی فکیشن جاری

کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں 10 محرام الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک October 20, 2015
خواتین، بزرگ اور 12 برس سے کم عمر بچوں سمیت صحافی بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فوٹو فائل

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم الحرام تک لگائی گئی ہے۔ دیگر جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حیدرآباد، جامشورو، سانگھڑ، خیرپور، سکھر اور شکار پور شامل ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ بچوں، بزرگوں، خصوصی افراد، صحافیوں پرڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاربھی ڈبل سواری پرپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے وزارت داخلہ نے منظور کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی جن میں کراچی، خیرپور، لاڑکانہ، ضلع قمبر، بدین، حیدرآباد، شکارپور شامل ہیں۔

مقبول خبریں