پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کیلیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک October 20, 2015
ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس، فوٹو:فائل

KARACHI: صوبائی محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 22 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوگا جو یوم عاشور 24 اکتوبر تک ہوگا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، صحافی، خواتین اور بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا لہٰذا شہری امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

مقبول خبریں