شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 45 افراد ہلاک

بمباری میں جنگجو تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانا بنایا گیا، روسی حکام


ویب ڈیسک October 20, 2015
بمباری میں جنگجو تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانا بنایا گیا، روسی حکام ، فوٹو:فائل

روسی طیاروں کی شام کے شمال مغربی علاقوں میں بمباری سے 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے باغیوں کا گڑھ کہلائے جانے والے شام کے شمال مغربی علاقے میں فضائی حملے کیے جن میں تقریباً 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں کام کرنے والے آبزرور ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں باغیوں کے خاندان کے اہل خانہ اور مغربی حمایت یافتہ تنظیم فیری سیریئن آرمی کے کمانڈر شامل ہیں۔ روسی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانا بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے ستمبر سے شام میں شروع کیے جانے والے فضائی حملوں میں اب تک 400 کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں ۔

 

مقبول خبریں