چین نے ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی ختم کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2015
 ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کی وجہ معیشت پرپڑنے والے بوجھ کو کم کرنا اوراقتصادی ترقی کو بڑھانا تھا۔ فوٹو:فائل

ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کی وجہ معیشت پرپڑنے والے بوجھ کو کم کرنا اوراقتصادی ترقی کو بڑھانا تھا۔ فوٹو:فائل

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی کے اعلان کے مطابق چین نے ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی ختم کردی اور اب کسی بھی خاندان کو 2 بچے پیداکرنےکی آزادی ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کا چین نے دارالحکومت بیجنگ میں 4 روز سے جاری اجلاس کے بعد 5 سالہ منصوبے میں ایک بچہ پیداکرنے کی پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی اوراب کسی بھی جوڑے کو 2 بچے پیدا کرنے کی آزادی ہوگی جب کہ ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی  معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے اوراقتصادی ترقی کو بڑھانا تھا۔

واضح ر ہے کہ ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کے پیش نظراگر کسی خاندان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہو جائے تو اس  خاندان کوسرکاری سطح پرمتعدد سہولتوں سے محروم رکھنے سمیت والدین کو بچوں کی پرورش کا بوجھ بھی خود اٹھانا پڑتا تھا، اس کے علاوہ خاندان کو سرکار کے بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔