لاہور:
امریکا میں صدارتی انتخابات کے آخری اورفیصلہ کن مباحثہ میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار میٹ رومنی نے پاکستان میں ڈورن حملوں کی حمایت پر زور دیا۔
باراک اوباما اورمٹ رومنی کے درمیان تیسرے اورآخری مباحثے میں خارجہ پالیسی کے امور پر بات چیت ہوئی، ابتدا میں اوباما کا پلڑا بھاری رہا، دونوں امیدوارجہاں ایک دوسرے پرتنقید کرتے رہے وہیں اس بات پر بھی متفق نظر آئے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوگا۔
مٹ رومنی نے افغانستان میں امن کےلئے پاکستان کو اہم قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن کےلئے پاکستان میں ڈرون حملوں کو جاری رکھنا ضروری ہے جواب میں صدر اوباما نے تنقید کرتے ہوئے کہا خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان کے بیان کا کوئی جواز نہیں، ، امریکا اپنی فوج پرترقی یافتہ ممالک کے مجموعی اخراجات سے زیادہ خرچ کرتاہے، فوجی اخراجات امریکی عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
مٹ رومنی نے لیبیا میں امریکی سفارت کاروں کی ہلاکتوں پر براک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شدت پسندوں کے بارے میں درست اندازہ نہیں لگایا۔
مبصرین کے مطابق یہ مباحثہ 6 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں فیصلہ کن ثابت ہوگا کیونکہ عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔