اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ بلاتعطل ساڑھے 10گھنٹے جاری رہےگی

رجسٹرڈ ووٹرز صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے


ویب ڈیسک November 05, 2015
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک رکھاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر ووٹر کو بیک وقت 6 مختلف بیلٹ پیپرز فراہم کئے جائیں گے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل سست ہوسکتا ہے، اس لئے ووٹرز کی سہولت کے لئے پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ ووٹرز کی سہولت کی خاطر پولنگ صبح سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل ساڑھے دس گھنٹے جاری رہےگی۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں اسلام آباد میں 30 نومبر کو پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

مقبول خبریں