اداکارہ میرا کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ فقیر کو ڈالروں میں بھیک دے دی

میرے پاس ہمیشہ ڈالر ہوتے ہیں اور میں پاکستانی کرنسی نہیں رکھتی، اداکارہ


ویب ڈیسک November 06, 2015
میرے پاس ہمیشہ ڈالر ہوتے ہیں اور میں پاکستانی کرنسی نہیں رکھتی، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA: میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ میرا ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے آئے روز کچھ نیا کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے فقیر کو ڈالروں میں بھیک دے کرسب کو حیران کردیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ میرا نکاح پر نکاح کیس میں پیشی کے لئے آئیں تو فقیر کو خیرات دینے کی غرض سے جب اپنے پرس میں ہاتھ ڈالا تو اس میں سے 3 ڈالر نکلے جو انہوں نے فقیر کو خیرات کر ڈالے۔ اپنی صفات سخاوت سے مشہور حاتم طائی تو اپنی سخاوت سے مشہور تھا ہی لیکن میرا کی یہ ادا دیکھ کر صحافیوں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے ڈالروں میں خیرات کرنے کی وجہ پوچھ ہی لی جس پر اداکارہ نے شوخ انداز میں کہا کہ ان کے پاس ہمیشہ ڈالر ہی ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی کرنسی نہیں رکھتیں۔

یہی نہیں عدالت میں پیشی کے موقع پر اداکارہ کے انداز ہی نرالے تھے جہاں وہ نہایت خوشگوارموڈ میں تھیں وہیں انہوں نے عدالتی احاطے میں موجود نوجوانوں کو آٹو گراف دینے کے علاوہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ساتھ ہے اپنے وکیل کے چہرے پربھی آٹو گراف دے ڈالا۔

واضح رہے کہ میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اداکارہ میرا ان کی بیوی ہے اور اس نے بغیر طلاق کے کیپٹن نوید نامی شخص سے نکاح کیا جو غیر قانونی، غیراخلاقی اور پاکستانی قوانین کے بھی خلاف ہے۔

مقبول خبریں