وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند پہنچنے پر ازبک وزیراعظم شفقت مرزایوف نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک November 17, 2015
تاشقند پہنچنے پر ازبک وزیراعظم شفقت مرزایوف نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ازبک وزیراعظم شفقت مرزایوف نے کیا۔ وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کو برادر ملکوں کے ساتھ اعلی سطح کے رابطوں کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران توانائی، تجارت، علاقائی رابطوں، ثقافت، سیاحت اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

مقبول خبریں