میٹرک کا ضمنی امتحان 3 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب احمد صدیقی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جمشید ٹائون کے امتحانی مراکزکا دورہ کیا


Staff Reporter October 25, 2012
ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق بدھ کو میٹرک کے ضمنی امتحان کے انگلش IIکے پرچے میں (3) امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے. فوٹو: فائل

میٹرک کے ضمنی امتحان میں بدھ کے روز 3 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق بدھ کو میٹرک کے ضمنی امتحان کے انگلش IIکے پرچے میں (3) امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے،اسپیشل ویجلنس کے ممبر عبدالرحمن نے2 اسکولوں سے3امیدواروںکونقل کرتے ہوئے پکڑا اوراس کی رپورٹ ناظم امتحانات کو دی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب احمد صدیقی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جمشید ٹائون کے امتحانی مراکزکا دورہ کیا جہاں امتحانی عمل تسلی بخش پایا گیا۔