انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ صفوراکے ملزمان کاحتمی چالان پیش

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک November 28, 2015
عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزمان کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو سانحہ صفورا کا حتمی چالان پیش کرنے کی آخری مہلت دی تھی جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا حتمی چالان پیش کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ سانحہ صفورا میں 5 مرکزی ملزمان اور 4 سہولت کار گرفتارہیں جب کہ 10 ملزمان مفرور ہیں۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ پراسیکیوٹرجنرل سندھ شہادت اعوان نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالت نے حتمی چالان منظورکرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں