پیپلزپارٹی کا 48ویں یوم تاسیس بلاول بھٹو کچھ دیر بعد خطاب کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قیادت جلسہ گاہ میں موجود ہے۔


ویب ڈیسک November 30, 2015
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قیادت جلسہ گاہ میں موجود ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملیرمیمن گوٹھ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملیر میمن گوٹھ میں جلسے کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ لیڈیز کمانڈوز بھی تعینات ہیں، جلسہ گاہ کو پارٹی جھنڈوں سے سجادیا گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل جلسہ گاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ بھی کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ دیگر مرکزی قیادت بھی جلسہ گاہ میں موجود ہے۔

مقبول خبریں