سائرہ بانو نے عامر خان کو دلیپ کمار کا جانشین قرار دے دیا

بالی ووڈ میں اگر کوئی دلیپ کمار کے نقش قدم پر چل رہا ہے تو وہ عامر خان ہیں، سائرہ بانو


ویب ڈیسک December 02, 2015
بالی ووڈ میں سارے ہی اداکار بہترین کام کررہے ہیں،اداکارہ:فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو دلیپ کمار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران سائرہ بانو نے کہا کہ بالی ووڈ میں اس وقت جتنے بھی اداکار کام کررہے ہیں اور وہ تمام باصلاحیت ہیں اور بہت اچھی طرح اپنے کرداروں کو ادا کررہے ہیں لیکن عامر خان وہ واحد اداکار ہیں جو دلیپ کمار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔

سائرہ بانو سے جب بھارت میں عدم برداشت اور بڑہتی انتہا پسندی سے متعلق پوچھا گیا تو انہون نےکہا کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔