اسلام آباد کےاسکولوں کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جائے گا وزیراعظم

اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک December 11, 2015
اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب . فوٹو: فائل

QUETTA: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ یہاں کے اسکولوں کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ماڈل کالج برائے خواتین پنجگراں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے اسکولوں کی حالت زار کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے اب یہاں کے اسکولوں کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جائے گا جب کہ حکومت یہ کوشش ہے یہ کام صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں 422 اسکولوں میں کام جاری ہے جو جنوری تک مکمل ہوجائےگا ۔ تعلیمی نصاب میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، حکومت میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورکسی کی سفارش قبول نہیں کی جائےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری ہونی چاہیے جب کہ تعلیمی اداروں میں صاف پانی، سائنس، کمپیوٹرلیب، کھیلوں کے میدان ہونے چاہیئں اور اساتذہ کی تربیت بھی حکومتی پروگرام کا حصہ ہے جب کہ اسکولوں کی تعمیرات کا کام جلد ازجلد مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں سے گھر پہنچانے کے لیے اسپیشل بسیں خرید رہے ہیں جو انہیں با آسانی اسکول لے جا سکیں، نئی بسیں مختلف روٹس پرچلیں گی جس سے طالب علموں کی اسکول آنے جانے کی دشواری ختم ہوجائے گی۔