سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے درخواست دائر

کراچی سمیت صوبے بھر میں آئین اور قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک December 15, 2015
درخواست کی سماعت بدھ کو ہوگی فوٹو: فائل

سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں حالات بہت خراب ہیں، آئین اور قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے اور رینجرز کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی سے روکا جارہا ہے، اس لئے عدالت عالیہ وفاقی حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ صدر مملکت سے سندھ میں گورنر راج کی سفارش کرے۔

عدالت عالیہ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بدھ کو تاریخ مقرر کردی ہے۔

مقبول خبریں