وزیراعظم نوازشریف کی چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

چینی وزیراعظم نے دعوت قبول کرلی جس کے بعد دورہ پاکستان کی تاریخ سفارتی چینل سے طے ہوگی۔


ویب ڈیسک December 15, 2015
چینی وزیراعظم نے دعوت قبول کرلی جس کے بعد دورہ پاکستان کی تاریخ سفارتی چینل سے طے ہوگی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف شنگھائی کانفرنس میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کی تاریخ سفارتی چینل سے طے ہوگی۔

مقبول خبریں