سانگھڑمیں بلدیاتی انتخابات سےقبل کشیدگی 2 سیاسی جماعتوں میں فائرنگ سے4 افراد ہلاک

جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک December 15, 2015
تصادم کے نتیجے میں 8 زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو فائل

بلدیاتی انتخابات سے قبل سانگھڑ میں شدید کشیدگی پھیل گئی جب کہ پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، دونوں جماعتوں کی ریلیاں باکھوڑو روڈ پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں، اس موقع پردونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جو تلخی کے بعد مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپورمیں بھی ایک پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کے نتیجے می 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اوردونوں جماعتوں نے واقعے کا الزام ایک دوسرے پرعائد کیا تھا۔


مقبول خبریں