دپیکا نے رنبیراوررنویرمیں موازنہ کرنے والوں کو احمق قراردے دیا

مجھے فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک December 28, 2015
مجھے فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ، فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے رنبیرکپور اور رنویر سنگھ کے درمیان موازنہ کرنے والوں کو احمق قراردے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈو کون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ''اوم شانتی اوم'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا کراپنی اہلیت ثابت کی جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالےسے بھی کافی شہرت حاصل کی ہے جس کے باعث ان کا اداکار رنبیر کپور کے ساتھ معاشقہ زبان زد عام رہا ہے تاہم انہوں نے اب موجودہ قریبی دوست رنویر سنگھ اور سابقہ محبوب رنبیر کپور کے موازنے پر سخت ناگواری کا اظہارکیا ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے فلم نگری کے سب ہی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں اس کے باوجود رنبیر اوررنویرسے میرا موازنہ سخت ناگوارگزرتا ہے جب کہ مجھے فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنویرسنگھ بہت قریبی دوست ہیں جن کے ساتھ خود کو پراعتماد محسوس کرتی ہوں اوران سے ہربات آسانی سے کہہ سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم ''تماشا'' اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ''باجی راؤ مستانی'' میں مرکزی کردارادا کیا ہے۔