چین میں 2 ہزارسال قدیم مقبروں کے اطراف سے سونے کا ذخیرہ برآمد

چین میں دو مقامات کی کھدائی کے بعد سونے چاندی کے سکے اور قیمتی جواہرات بھی ملے ہیں۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
چین میں دو مقامات کی کھدائی کے بعد سونے چاندی کے سکے اور قیمتی جواہرات بھی ملے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

HYDERABAD: چین میں دو شاہی مقبروں سے سونے کی سکے اور پلیٹوں سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 206 قبل مسیح سے 24 عیسوی کے دوران مغربی ہان بادشاہت سے تعلق رکھنے والی ریاست کے مقبروں سے ایک بڑا خزانہ دریافت کیا ہے جس میں سونے کے ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔



ماہرین 5 سال سے اس مقبرے پر تحقیق میں مصروف ہیں جہاں 8 قبریں موجود ہیں جن کے اطراف قیمتی پتھر، سونے، چاندی اور تانبے کی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔



چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی مقبرے بہترین انداز میں محفوظ ہیں جب کہ اس کا مرکزی مقبرہ چین کے مشرق میں موجود ہے

یہاں سے گھوڑے کی نعل کی شکل کے سونے کے ڈلے، قیمتی پتھر ( جیڈ) کے ہار، کھلونے ، پیتل اور تانبے کے چراغ اور دیگر لاتعداد اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اندازاً 10 ہزار قیمتی اور سونے کی اشیا ملی ہیں جن میں سونے کی پلیٹیں بھی ہیں جو 23 سینٹی میٹر لمبی اور 10 سینٹی میٹر تک چوڑی ہیں۔