اسٹیج ڈرامےمیوزیکل پروگرام اورسنیما گھروں پر عوام کا رش

نیوی آڈیٹوریم میں ’’بکرا ٹی ٹونٹی‘‘آرٹس کونسل میں ’’سپر اسٹار میوزیکل شو‘‘پیش.


Cultural Reporter October 30, 2012
عید کے موقع پر فلیٹ کلب میں پیش کردہ اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کا شکیل صدیقی کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

کراچی میں عید الاضحی کے موقع پرتفریحی مقامات پر عوام کا زبردست جوش وخروش نظر آیا۔

کراچی میں اس سال صرف ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا ،نیوی آڈیٹوریم میں پیش کیا جانے والا اسٹیج ڈرامہ '' بکرا ٹی ٹونٹی'' میں تھیٹر کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس ڈرامے کو شکیل صدیقی نے تحریر کیا تھا جس کی ہدایات خادم حسین اچوی نے دی تھی،جبکہ اس ڈرامے میں شکیل صدیقی اور دیگر فنکاروں نے کردار ادا کیے ہیں، ڈرامے کے پروڈیوسر شہزاد عالم ہیں،آرٹس کونسل میں'' عید میگا اسٹارز میوزیکل شو'' کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بھٹائی آرٹ پرموٹرز اور ایشین آرٹ پرفارمنگ کی جانب سے پیش کیے جانے والے شو میں گلوکار ارشد محمود اور دیگرنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،کراچی میں عید کے موقع پر دوبھارتی اور ایک پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے ،بھارتی فلم ''رش'' ایٹریم، یوینورس کمپیلکس اور بمبینو سنیما میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے جبکہ بھارتی فلم ''چکرا ویوایٹریم، یونیورس کمپلیکس میں ریلیز کی گئی ہے،پاکستانی فلم'' شیر دل'' کراچی کے اسکالا سنیما پر ریلیز کی گئی ہے۔

مقبول خبریں