واٹر بورڈ ڈائریکٹرمیڈیکل سروسزکی شکایت پر اعلیٰ افسر اورعملے کیخلاف مقدمہ درج

نیوٹاؤن پولیس نے واٹر بورڈ کی خاتون ڈائریکٹر میڈیکل سروسزکی شکایت پراسٹاف کےخلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔


Staff Reporter October 30, 2012
نیوٹاؤن پولیس نے واٹر بورڈ کی خاتون ڈائریکٹر میڈیکل سروسزکی شکایت پراسٹاف کےخلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو فائل

نیوٹاؤن پولیس نے واٹر بورڈ کی خاتون ڈائریکٹر میڈیکل سروسزکی شکایت پر واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسر اوردیگراسٹاف کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے واٹر بورڈکی ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی مدعیت میں مقدمہ واٹر بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر اور دیگر اسٹاف کے خلاف درج کرلیا ،نیوٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ مدعیہ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کا کہنا ہے کہ وہ کسی کام سے واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسرکے دفترگئی تھیں جہاں پر انھوں نے اور دیگر اسٹاف نے انھیں ہراساں کیا اور دست درازی کی کوشش کی جس پر وہ وہاں سے نکل آنے میںکامیاب ہوگئیں اور بعدازاں تھانے میں آکر رپورٹ درج کرا دی ۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے جبکہ واٹربورڈ کے افسران نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واٹربورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر سے استفسار کیا ہے کہ انھوں نے کس کے کہنے پر واٹربورڈ کے میڈیکل سروسز ڈپارٹمنٹ میں باہر سے خاتون ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کو تعینات کیا ہے اور ان خاتون آفیسر میں کون سی ایسی اہلیت ہے جو کہ واٹربورڈ کے افسران میں نہیں ہے جب سے خاتون ڈائریکٹر کا تقرر ہوا ہے کہ محکمے میں مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

مقبول خبریں