پی سی بی نے یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ چیلنج کرنے کی مخالفت کردی

پی سی بی کی 5 رکنی کمیٹی میں سے 3 نے یاسر شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی مخالفت کردی۔


ویب ڈیسک January 02, 2016
یاسر شاہ کے حوالے سے اپیل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کل کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف آئی سی سی میں اپیل کی مخالفت کردی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ کمیٹی کے 3 ارکان نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف اپیل کی مخالف کردی جب کہ 2 ارکان اپیل کرنے کے حق میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے حوالے سے اپیل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کل کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو معطل کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

مقبول خبریں