ایم کیو ایم کا طیب حسین کو حیدرآباد کا میئر اور سہیل مشہدی کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ

عزیز قریشی میرپور خاص کمیٹی کے چیرمین جب کہ کامران شیخ وائش چیرمین ہوں گے، ذرائع


ویب ڈیسک January 05, 2016
سابق صوبائی وزیر سہیل مشہدی کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع - فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے سابق ایم این اے طیب حسین کو حیدرآباد کا میئر بنانے جب کہ سابق صوبائی وزیر سہیل مشہدی کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سابق ایم این اے طیب حسین کو حیدرآباد کا میئر بنانے جب کہ سابق صوبائی وزیر سہیل مشہدی کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیز قریشی میرپور خاص کمیٹی کے چیرمین جب کہ کامران شیخ وائش چیرمین ہوں گے۔

واضح رہے ایم کیو ایم وسیم اختر کو کراچی کا میئر جب کہ ارشد وہرا کو ڈپٹی میئر نامزد کرچکی ہے۔

مقبول خبریں