سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

نادرا این اے 110 میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کرکے 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک January 19, 2016
لگتا ہے الیکشن ٹربیونل کے جج نے فیصلہ غصہ میں لکھاہے، سپریم کورٹ فوٹو : آئی این پی/فائل

سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے کر 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے معاملے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا کہ این اے 110 سیالکوٹ میں کاؤنٹر فائل اورانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی جائے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن ٹربیونل کے جج نے فیصلہ غصہ میں لکھا، اگر کسی ووٹر نے 500 ووٹ ڈالے ہیں تو نادرا کی رپورٹ میں سامنے آ جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی رپورٹ آنے پر اعتراض ہو تو دائر کریں۔سپریم کورٹ نے نادرا کو انگوٹھوں کی تصدیق کر کے 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

 

مقبول خبریں